Election Commission of Pakistan
الیکشن کمیشن پاکستان
پاکستان میں آزادانہ،منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتکے انعقاد کے لیے ایک الیکشن کمیشن قائم کیا گیا ہے ۔اس کمیشن کا سربراہ چیف الیکشن کمشنر ہوتاہے۔
تقرری ( Appintment)
خابات چیف الیکشن کمشنر کو صدر مقرر کرتاہے۔
اہلیت(Ability)
چیف الیکشن کمشنر کے لیے ضروری ہے کہ وہ سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کا جج رہ چکا ہو یا پھر سپریم کورٹ کا جج بننے کی تمام شرائط پوری کرتا ہے۔
میعاد(Term)
چیف الیکشن کمشنر کا تقرر تین سال کے لیے عمل میں لایا جاتا ہے۔ اس کی ملازمت میں توسیع کا اختیار قومی اسمبلی کے پاس ہےاور وہ بھی ایک سال تک ملازمت میں توسیع کرنے کی مجاز ہے۔
پرطرفی
(Termination)
چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی بھی اسی طرح ممکن ہے جس طرح ایک عدالت عالیہ کے جج کو برطرف کیا جاتاہے ۔یعنی صدر اعلی عدالتی کونسل کی رپورٹ پر سنگین جرم کے باعث اس کی برطرف کر سکتا ہے۔چیف الیکشن کمشنر خود بھی اپنا استعفی صدر کو پیش کر سکتا ہے۔
پابندیاں(Impositions)
چیف الیکشن کمشنر پر کحچھ آئینی پابندیاں عائد ہوتی ہیں،
1۔وہ کسی منافع بخش عہدہ پر فائز نہ ہو۔
2۔عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد وہ دو سال تک کسی عہدے پر ملازمت نہیں کر سکتا،لیکن اگر وہ سابقہ جج ہو گا تو دوبارہ جج تعینات ہو سکے گا۔
Good
ReplyDelete